جنوبی افریقا کے پیسر ڈیل اسٹین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا

پہلی مرتبہ پاکستان آنے والے ڈیل اسٹین انگلینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شریک نہ ہو سکے

ہفتہ 29 فروری 2020 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) جنوبی افریقا کے پیسر ڈیل اسٹین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں شامل ہوئے ہیں اور وہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں جبکہ وہ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پہلی مرتبہ پاکستان آنے والے ڈیل اسٹین انگلینڈ کے خلاف سیریز کی وجہ سے پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شریک نہ ہو سکے تاہم اب انہوں نے اپنی ٹیم جوائن کر لی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے ڈیل اسٹین کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
وقت اشاعت : 29/02/2020 - 14:55:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :