پے در پے شکست سے دوچار لاہور قلندرز کو ایک اور دھچکا

ان فارم فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کندھے اور گردن کے درمیان بال لگنے کے باعث زخمی، آئندہ میجز میں شرکت مشکوک

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 2 مارچ 2020 22:18

پے در پے شکست سے دوچار لاہور قلندرز کو ایک اور دھچکا
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 2 مارچ 2020) : پے در پے شکست سے دوچار لاہور قلندرز کو ایک اور دھچکا، ان فارم فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کندھے اور گردن کے درمیان بال لگنے سے زخمی، آئندہ میجز میں شرکت مشکوک، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ کرتے ہوئے دائیں کندھے اور گردن کے درمیان بال لگی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آئندہ میجز میں انکی شمولیت مشکوک ہو سکتی ہے۔ واضع رہے کہ شاہین شاہ آفریدی پاکستانی فاسٹ بولر ہیں اور انہوں نے گزشتہ میچز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ وہ شاندار بولنگ کے ساتھ اپنی ٹیم کو جیت تو نہ دلوا سکے لیکن انھوں نے مخالف ٹیم کو کافی تقصان پہنچایا تھا۔انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اب انکے حوالے سے ایک تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔ وہ کندھے میں بول لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ 
 
وقت اشاعت : 02/03/2020 - 22:18:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :