قطر ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

بدھ 4 مارچ 2020 16:14

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) قطر ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ کل جمعرات سے قطر کے دارلحکومت دوحہ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ایک یورپی ٹور گولف ایونٹ ہے جو پہلی بار 22 سال قبل 1998ء میں کھیلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ ایونٹ میں جنوبی افریقہ کے نامور گالفر جسٹن ہارڈنگ اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 17 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 05 مارچ سے شروع ہونے والا یہ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 08 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
وقت اشاعت : 04/03/2020 - 16:14:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :