سعید انور جیسے نامور کھلاڑی سے میرا نام جوڑنا درست نہیں:سلمان بٹ

بابر اعظم نے محنت جاری رکھی تو کوہلی اور ولیمسن جیسے کھلاڑیوں کی صفت میں شامل ہوجائینگے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 مارچ 2020 16:02

سعید انور جیسے نامور کھلاڑی سے میرا نام جوڑنا درست نہیں:سلمان بٹ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ2020ء ) سلیکٹرز کی توجہ سے محروم اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ سعید انور جیسے نامور کھلاڑی سے ان کا نام جوڑنا درست نہیں ہےکیوں کہ وہ اپنے وقت کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک تھے اور وہ کبھی ان کے قریب بھی نہیں پہنچ سکے۔ 2010ء کے لندن سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث ہو کر 5 سال پابندی کا شکار ہونے والے35 سالہ سلمان بٹ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر رہے ہیں جن کا ایک خلیجی اخبار سے گفتگو میں کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے ان کے کچھ شاٹس عظیم بیٹسمین سعید انور سے مماثل تھے ورنہ ان کی برابری کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعید انور ان کے بھی پسندیدہ بیٹسمین تھے جن کو پاکستان میں جنم لینے والے چند بہترین پلیئرز میں سے ایک بھی کہا جا سکتا ہے جب کہ وہ دنیا کے بہترین اوپننگ بیٹسمین بھی تھے ۔

(جاری ہے)

سلمان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں بابر اعظم نے اگر اپنی محنت جاری رکھی تو وہ دن دور نہیں جب ان کا نام بھی ویرات کوہلی،کین ولیمسن،جو روٹ اور سٹیو سمتھ جیتے بلے بازوں کے ساتھ لیا جانا شروع ہوجائے گا- سلمان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ گلین میگراتھ ان کے کیریئر کے مشکل ترین باولرز میں سے ایک تھے، انہوں نے متیاہ مرلی دھرن اور شین وارن کا بھی سامنا کررکھا ہے اور ان کے لیے ان میں کسی ایک کو چننا مشکل ہوگا-
وقت اشاعت : 06/03/2020 - 16:02:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :