پیراگوئے: سابق فٹ بالررونالڈینو جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار

پولیس نے رونالڈینو کوایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا، انکے کاغذات چیک کیے گئے تو وہ جعلی پائے گئے:وزیرِ داخلہ یوکلیڈیس اسیویڈو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 6 مارچ 2020 16:49

پیراگوئے: سابق فٹ بالررونالڈینو جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار
ایسوسیون(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6مارچ2020ء ) برازیل کے سابق سٹار فٹ بالر رونالڈینو کو جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رونالڈینو پر الزام ہے کہ انہوں نے پیراگوئے میں داخلے کے لیے مبینہ طور پر جعلی پاسپورٹ استعمال کیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق رونالڈینو کو بدھ کو گرفتار کیا گیا۔ رونالڈینو کے ہمراہ ان کے بھائی بھی موجود تھے جنہیں ان کے ساتھ ہی گرفتار کیا گیا ہے۔

پیراگوئے کے وزیرِ داخلہ یوکلیڈیس اسیویڈو نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ رونالڈینو کو جمعرات کی صبح پراسیکیوٹر کے رو برو پیش کیا جائے گا۔وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ پیراگوئے کی پولیس نے رونالڈینو کو ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا جہاں وہ ایک کتاب کی پروموشن کے سلسلے میں مقیم تھے، جب ان کے کاغذات چیک کیے گئے تو وہ جعلی پائے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان حکام سے بھی تفتیش کر رہے ہیں جنہوں نے جعلی دستاویزات پر انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دی۔

خیال رہے کہ رونالڈینو خاصے معروف فٹ بالر ہیں۔ انہیں 2005ء میں 'بیلن ڈی اور' ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ رونالڈینو اور ان کے بھائی 2018ء میں برازیلین پاسپورٹ سے دست بردار ہو گئے تھے۔ دست برداری کی وجہ ان پر ہونے والا بھاری جرمانہ تھا جس کی رقم ادا کرنے میں وہ ناکام رہے تھے۔ رونالڈینو اور ان کے بھائی پر ماحولیات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 23 لاکھ ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 06/03/2020 - 16:49:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :