ثانیہ مرزا کا آسٹریلین کرکٹر مچل سٹارک کے اقدام پر دلچسپ تبصرہ

پیسر بیگم کو ورلڈ کپ فائنل کھیلتا دیکھنے کے لیے میچ چھوڑ کر آئے،’’ایسا کرنیوالوں کو برصغیر میں جورو کا غلام کہا جاتا ہے‘‘: ٹینس سٹار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 8 مارچ 2020 16:40

ثانیہ مرزا کا آسٹریلین کرکٹر مچل سٹارک کے اقدام پر دلچسپ تبصرہ
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8مارچ2020ء ) آسٹریلیا کی وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ 75 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔تاہم ان کی اس شاندار کارکردگی کے پیچھے کئی سالوں کی محنت کے علاوہ ایک اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔میچ سے قبل فاسٹ بولر مچل سٹارک جنوبی افریقہ کا دورہ چھوڑ کر خصوصی طور پر اپنی اہلیہ کے حوصلے بلند کرنے آسٹریلیا پہنچنے تھے۔

انہوں نے خصوصی طور پر ٹیم انتظامیہ سے اس سلسلے میں اجازت طلب کی جسے قبول کرلیا گیا۔کوچ جسٹن لینگر کا کہنا تھا کہ سٹارک اور ایلیسا کی زندگیوں میں شاید یہ لمحہ دوبارہ نہ آئے اور ہم بہت خوش ہیں کہ وہ (سٹارک) اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرنے آسٹریلیا واپس جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم طویل عرصے سے اس بات پر غور کررہے ہیں کہ مچل سٹارک کو کچھ آرام کو موقع دینا چاہیے کیوں کہ وہ آسٹریلیا کے لیے تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیلتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بریک سے سٹارک کو آرام کرنے کا موقع ملے گا اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچوں کی سیزیز کیلئے فریش ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے اس اعلان کے بعد ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے ٹوئٹر پر طنزیہ ٹوئٹ کر ڈالا۔ ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ اگر ایسا کسی برصغیر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے کیا ہوتا تو اسے جورو کا غلام کہا جاتا۔ انہوں نے مچل سٹارک کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 08/03/2020 - 16:40:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :