آسٹریلوی جوڑی ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ شادی کی شاپنگ میں مصروف

دونوں نے ایک دوسرے سے کے ساتھ لباس کی تصاویر شیئر کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 11 مارچ 2020 16:09

آسٹریلوی جوڑی ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ شادی کی شاپنگ میں مصروف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ2020ء) پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو میں شرکت کیلئے آئی آسٹریلوی جوڑی ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف دکھائی دیئے۔سابق مس ورلڈ آسٹریلیا اور بین کٹنگ کی ہونے والی 30 سالہ اہلیہ ایرن ہالینڈ پاکستان سپر لیگ میں میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے 33 سالہ آل رائونڈر بین کٹنگ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بین کٹنگ نے جامنی کوٹ اور پیلی ٹائی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مونوگرام لگی ایک تصویر شیئر کی۔اس پوسٹ میں انہوں نے ہونے والی اہلیہ ایرن ہالینڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں شادی کا جوڑا مل گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایرن ہالینڈ نے بھی پاکستان کے مقامی عروسی لباس زیب تن کئے تصویریں شیئر کیں اور بین کٹنگ سے شادی کے جوڑے سے متعلق سوال بھی کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شیئر کردہ تصویر پر بین کٹنگ کی جانب سے تو اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا مگر دنیا بھر میں موجود ایرن اور بین کٹنگ کے مداحوں کی بڑی تعداد اسے پسند کررہی ہے اور شادی سے متعلق سوالات بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ جوڑی پی ایس ایل کے دوران متعدد بار سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواچکی ہے۔
آسٹریلوی جوڑی ایرن ہالینڈ اور بین کٹنگ شادی کی شاپنگ میں مصروف
وقت اشاعت : 11/03/2020 - 16:09:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :