سنوکر ٹور چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن کورونا وائرس کے باعث معطل

بدھ 18 مارچ 2020 13:47

سنوکر ٹور چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن کورونا وائرس کے باعث معطل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سنوکر ٹور چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن کورونا وائرس پھیلائو کے خدشے کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ پروفیشنل بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ برطانیہ موجودہ حالات میں وبائی بیماری کے پھیلائو کے خطرے کی وجہ سے کیا ہے۔ یہ ایونٹ 17 سے 22 مارچ تک انگلینڈ میں کھیلا جانا تھا۔ ورلڈ سنوکر نے امید ظاہر کی ہے کہ اس ایونٹ کا انعقاد رواں سال حالات بہتر ہونے پر 21 سے 26 جولائی تک اسی مقام پر ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/03/2020 - 13:47:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :