پی ایس ایل فائیو میں شریک کھلاڑیوں ‘معاون سٹاف، آفیشلز، براڈکاسٹرزو ٹیم مالکان کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ ئے

جمعرات 19 مارچ 2020 19:14

پی ایس ایل فائیو میں شریک کھلاڑیوں ‘معاون سٹاف، آفیشلز، براڈکاسٹرزو ٹیم مالکان کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آ ئے
لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں شریک کل 128 کھلاڑیوں ، اسپورٹ اسٹاف اراکین،میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹس منفی آ گئیں‘پاکستان کرکٹ بورڈ نی17مارچ بروز منگل کو احسا ِس ذمہ داری کے تحت ان ٹیسٹوں کو منعقد کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے پی سی بی کے بہتر اقدامات کی بدولت ایچ بی ایل سپر لیگ ایونٹ کے اختتامی مرحلے تک شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ منفی آ ئے‘پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے کہ تمام کھلاڑی اور میچ آفیشلز محفوظ اور تندرست ہیں اوروہ بغیر کسی خدشہ کے ایک بار پھر اپنے اہل خانہ کا حصہ بن گئے ہیں‘علاوہ ازیںملتان سلطانز کی جانب سی16 مارچ کو کرائے گئے کوروناوائرس کے تمام17 ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں‘انہوں نے کہاکہ تمام25 غیر ملکی کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف میں شامل اراکین اور میچ آفیشلزاپنے اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں‘وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اپنے ملازمین کے مکمل تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرتا رہے گا‘تمام مداحوں سے درخواست ہیں کہ وہ احتیاط برتیں اور معاشرے کے دیگر افراد کی بہبود کا بھی خیال رکھیں کیونکہ حفظاِن صحت کے اصولوں پر عمل کرکے ہی اس وباء سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے‘وسیم خان نے مزید کہا کہ پی سی بی دعاگو ہے کہ حالات جلد معمول پر آ جائیں اور ہم کھیل کے میدانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کروا سکیں۔

وقت اشاعت : 19/03/2020 - 19:14:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :