پاکستان آرچری فیڈریشن کا ملک میں کورونا وائرس کے باعث اپنی کھیل کی تمام سرگرمیوں کو روکنے کا اعلان

پیر 30 مارچ 2020 21:56

پاکستان آرچری فیڈریشن کا ملک میں کورونا وائرس کے باعث اپنی کھیل کی تمام سرگرمیوں کو روکنے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) پاکستان آرچری فیڈریشن نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث اپنی کھیل کی تمام سرگرمیوں کو روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے بتایا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن نے ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث اپنی کھیل کی تمام سرگرمیوں کو 15 اپریل تک روکنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو روکنے کا فیصلہ حکومت اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایات پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرچری فیڈریشن نے عالمی وبائی بیماری کورونا وائرس کے باعث تمام متعلقہ صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو اپنی اپنی سرگرمیوں کو روکنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ ایسوسی ایشنز نے پہلے ہی روکنے کا اعلان کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

وصال محمد خان نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گذشتہ ماہ بنگلہ دیش میں انٹرنیشنل آرچری ٹورنامنٹ میں شرکت کرنی تھی لیکن کورونا وائرس کے باعث اس ٹورنامنٹ کو بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا ملک میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کرنا کا فیصلہ عوام اور کھلاڑیوں کے مفاد میں ہے اور اس فیصلے کو وصال محمد خان نے بہت خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حکومت کی ہدایت پر کورونا وائرس کی ورک تھام کی احتتاطی تدابیر بہت سختی سے عمل کرنا چاہئے اور کھلاڑی اپنے اپنے گھروں میں ہی اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کھلاڑی کورونا وائرس کی وبا ختم ہوتے ہی کھیلوں کے میدان میں بھرپور پریکٹس کرسکیں، اگر کھلاڑی گھروں میں اپنی اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر نہیں توجہ دیں تو ان کی کارکردگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
وقت اشاعت : 30/03/2020 - 21:56:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :