عمر اکمل کا جواب موصول، جائزہ لینے کے بعد کوئی لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا،ترجمان پی سی بی

منگل 31 مارچ 2020 22:53

لاہور۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کو عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر 17 مارچ کو چارج کیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ پی سی بی عمر اکمل کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے مزید کوئی لائحہ عمل اختیار کریگا، اس وقت تک پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کریگا۔
وقت اشاعت : 31/03/2020 - 22:53:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :