پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین کا چیئرمین اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 6 اپریل 2020 16:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2020ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل اور ڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کے چیئرمین کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل(ر) آصف محمود ڈار نے چیئرمین اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید الرحمن کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ میر جاوید الرحمن کی میڈیا میں خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/04/2020 - 16:11:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :