شاہد آفریدی راشن تقسیم کرنے سوات پہنچ گئے

کوشش ہے کہ اجرت پر کام کرنے والے غریب عوام کیلئے راشن وہ خود پہنچائیں، گفتگو

منگل 7 اپریل 2020 21:26

شاہد آفریدی راشن تقسیم کرنے سوات پہنچ گئے
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو راشن دینے کیلئے سوات پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اٴْن کی کوشش ہے کہ اجرت پر کام کرنے والے غریب عوام کیلئے راشن وہ خود پہنچائیں۔شاہد آفریدی سوات کے بعد دیر اور چترال میں راشن پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں اپنے آس پاس غریبوں کا خیال رکھنا چاہیے۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ غریبوں میں راشن ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تقسیم کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/04/2020 - 21:26:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :