رمیز راجہ اور شعیب ملک میں عمر کے معاملے پر نوک جھونک

ہم تینوں اکٹھے باعزت طور پر ریٹائر ہوجاتے ہیں: شعیب ملک کا ٹویٹ،’میں پاکستان کرکٹ کو ٹاپ پر واپس دیکھنا چاہتا ہوں ، کیا اس سے ریٹائر ہو جاؤں؟: رمیز راجہ کا جواب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 9 اپریل 2020 17:17

رمیز راجہ اور شعیب ملک میں عمر کے معاملے پر نوک جھونک
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اپریل 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور سابق کپتان و کمنٹیٹر رمیز راجا کے درمیان ریٹائرمنٹ کے مشورے پر آپس میں طنز و مزاح جاری ہے۔ رمیز راجا کی جانب سے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا گیا تھا جس کے جواب میں 38 سالہ سابق کپتان شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ’’ ہم تینوں اکٹھے باعزت طور پر ریٹائر ہوجاتے ہیں‘‘۔

بعد ازاں شعیب ملک کے ردعمل پر 57 سالہ رمیز راجا نے بھی طنزومزاح سے بھرپور جواب دے دیا۔ رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'شعیب ملک آپ میرے کہاں سے ریٹائر ہونے کی بات کر رہے ہیں؟ کیا میں پاکستان کرکٹ کے لیے آواز بلند کرنے سے ریٹائر ہو جاؤں'۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں پاکستان کرکٹ کو ٹاپ پر واپس دیکھنا چاہتا ہوں ، کیا اس سے ریٹائر ہو جاؤں؟ ملک صاحب میں ان معاملات سے کبھی بھی ریٹائر نہیں ہو سکتا‘۔

(جاری ہے)

رمیز راجا نے طنز سے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’شعیب ملک آپ لوگوں کے لیے 2022ء میں کمنٹری کا آغاز مشکل ہوگا،تب آپ میری ہی عمرکے ہوں گے‘۔رمیز راجا کا مزید کہنا تھا کہ ’میں اس وقت ریٹائر ہو گیا تھا جب پاکستان ٹیم کا کپتان تھا، شعیب ملک مجھے آپ لوگوں کے بتانے کی ضرورت نہیں ہے‘۔                                                                                                                          
وقت اشاعت : 09/04/2020 - 17:17:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :