ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ خالی سٹیڈیمز میں کرانے کی بجائے ملتوی کرنے کا مطالبہ

تماشائیوں کے بغیر میچز ہوئے تو یہ ایک بھیانک تصور ہوگا جسکا یقین نہیں کیا جاسکتا: ایلن بارڈر، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بغیر تماشائیوں کے نہیں دیکھ سکتا : گلین میکسویل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 14 اپریل 2020 13:41

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ خالی سٹیڈیمز میں کرانے کی بجائے ملتوی کرنے کا مطالبہ
لاہور / سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اپریل 2020ء ) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد خالی سٹیڈیمز میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرانے کے بجائے اسے ملتوی کرنے کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں۔ 64 سالہ ‏سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے بغیر تماشائیوں کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرانے کے آئیڈیا کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خالی خالی میدانوں میں کھیلنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

‏تماشائیوں کے بغیر میچز ہوئے تو یہ ایک بھیانک تصور ہوگا جس کا یقین نہیں کیا جاسکتا۔ میں ایسا ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکوں گا۔ میچز میں یا تو سب کو اجازت ہو یا پھر وبا کے ختم ہونے کا انتظار کریں۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سمیت تمام میچز منسوخ کردیں کیونکہ یہ کسی مناسب وقت پر کرائے جاسکتے ہیں۔ دوسری جانب آسٹریلوی بیٹسمین گلین میکسویل نے بھی سابق کپتان ایلن بارڈر کے بیان کی حمایت کر دی۔

(جاری ہے)

ان کا موقف ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بغیر تماشائیوں کے نہیں دیکھ سکتا، میرا نہیں خیال کہ مستقبل قریب میں ایسا ممکن ہے، کھلاڑیوں کے لیے بہت مشکل ہوگا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اکتوبر ،نومبر میں شیڈول ہے۔ موجودہ صورتحال میں اس ایونٹ کو جاری رکھنے یا دوسرے آپشنز پر غور کے لیے ابھی تک منتظمین اور آئی سی سی کسی حتمی فیصلے پر نہٰیں پہنچ پائی ہے اور اب بھی دیکھو اور انتظار کرو کہ پالیسی جاری ہے۔
وقت اشاعت : 14/04/2020 - 13:41:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :