گریم اسمتھ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر

39 سالہ گریم اسمتھ اس عہدے پر دسمبر سے بطور قائم مقام ڈائریکٹر آف کرکٹ کام کر رہے تھے

ہفتہ 18 اپریل 2020 12:55

گریم اسمتھ جنوبی افریقا کے ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2020ء) سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ مستقل بنیاد پر جنوبی افریقہ کے ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کردیئے گئے ہیں۔ 39 سالہ گریم اسمتھ اس عہدے پر دسمبر سے بطور قائم مقام ڈائریکٹر آف کرکٹ کام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گریم اسمتھ کا ابتدائی معاہدہ دو سال کے لیے ہوا ہے۔ گریم اسمتھ نے اپنی تقرری کے بعد کہا کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ کو واپس اعلیٰ مقام پر پہنچانے کے لیے پرعزم ہوں۔ واضح رہے کہ گریم اسمتھ نے 2002 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور اگلے ہی سال وہ 22 سال کی عمر میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کم عمر ترین کپتان مقرر کیے گئے تھے۔
وقت اشاعت : 18/04/2020 - 12:55:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :