خود کو دوسرے کھلاڑیوں سے بہتر ثابت کرنا ضروری ہے، اے بی ڈی ویلیئرز

انٹرنیشنل کرکٹ میں اسی وقت واپس آسکتا ہوں جب اچھی فارم میں ہوں، گفتگو

جمعرات 30 اپریل 2020 14:09

خود کو دوسرے کھلاڑیوں سے بہتر ثابت کرنا ضروری ہے، اے بی ڈی ویلیئرز
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2020ء) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اسی وقت واپس آسکتا ہوں جب اچھی فارم میں ہوں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے سنہ 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم اب ان کی بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی کی راہیں دوبارہ ہموار ہونے لگی ہیں۔

(جاری ہے)

اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرے ٹیم ممبران چاہتے ہیں کہ میں جنوبی افریقہ کیلئے دوبارہ کھیلوں اور اس کیلئے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے مجھ سے رابطہ بھی کیا تھا تاہم اب میں ٹیم میں اسی وقت کھیل سکتا ہوں جب اچھی فارم میں ہوں۔جنوبی افریقی بلے باز نے کہا کہ میرے لیے سب سے ضروری یہ ثابت کرنا ہے کہ میں دوسرے کھلاڑیوں سے بہتر ہوں اور اس کیلئے اچھی فارم میں ہونا ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر مجھے لگا کہ میں ٹیم میں رہنے کے قابل ہوں تو آخری الیون میں شامل ہونا میرے لیے بہت آسان ہوجائے گا۔
وقت اشاعت : 30/04/2020 - 14:09:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :