جولائی میں پاک انگلینڈ سیریز کا انعقاد تقریباً ناممکن ہوگیا

انگلش کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں تبدیلی پر غورشروع کر دیا، میچز کا آغاز اگست کے پہلے ہفتے سے ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی اتوار 3 مئی 2020 00:11

جولائی میں پاک انگلینڈ سیریز کا انعقاد تقریباً ناممکن ہوگیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2020ء) جولائی میں پاک انگلینڈ سیریز کا انعقاد تقریباً ناممکن ہوگیا، انگلش کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں تبدیلی پر غورشروع کر دیا، میچز کا آغاز اگست کے پہلے ہفتے سے ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پھیلاو کے باعث جولائی میں شیڈول پاک انگلینڈ سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑا ہوا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سیریز منسوخ ہو سکتی ہے، تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ سیریز کے انعقاد کیلئے تاحال کوشاں ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ جولائی میں تو سیریز کے آغاز کے امکانات کم ہیں، اس لیے انگلش کرکٹ بورڈ اب سیریز کے نئے شیڈول پر کام کر رہا ہے۔ پاک انگلینڈ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 30 جولائی کے بجائے 5 اگست سے شروع ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاک انگلینڈ ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ تاہم موجودہ حالات کے باعث برطانیہ میں یکم جولائی تک کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اگر پاک انگلینڈ سیریز کا شیڈول تبدیل کیا گیا تو پاک آئرلینڈ سیریز بھی متاثر ہو گئی۔ تاحال صورتحال غیر یقینی ہونے کی وجہ سے رواں برس میں شیڈول کسی بھی کرکٹ سیریز یا ٹورنامنٹ کا انعقاد یقینی نہیں ہے۔
                                                                     
وقت اشاعت : 03/05/2020 - 00:11:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :