کپتان وزیر اعظم عمران خان اور نائب کپتان جاوید میانداد 1992 ورلڈ کپ کی بہترین جوڑی تھی،مشتاق احمد

منگل 12 مئی 2020 19:24

کپتان وزیر اعظم عمران خان اور نائب کپتان جاوید میانداد 1992 ورلڈ کپ کی بہترین جوڑی  تھی،مشتاق احمد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے 1992 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان وزیر اعظم عمران خان اور نائب کپتان جاوید میانداد کو بہترین جوڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ان کی قیادت میں کھیلنا پسند کرے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین سے پی سی بی کی ڈیجیٹل مہم میں اپنی پسندیدہ کپتان اور نائب کپتان کی جوڑی کو شیئر کرنے کو کہا اور مشتاق جو 1992 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ممبر تھی نے کہا کہ وہ عمران خان اور نائب کپتان جاوید میاندادکی قیادت میں کھیلنا پسند کرتے تھے۔

عمران خان کھیل کے کسی بھی مرحلے سے واقف تھا کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیسے کھیلنا ہے۔ عمران خان ایک بہادر لیڈر تھا اور ہمیشہ ہی ان میں دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت تھی۔ اسے یہ بھی معلوم تھا کہ انہیں ٹیم کے لیے کب اور کیسے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میانداد بہادر اور اسٹریٹ اسمارٹ تھے جو کھیل کو اچھی طرح سمجھتے تھے۔ عمران اور میانداد ایسے کپتان اور نائب کپتان تھے کہ کوئی بھی کھلاڑی ان کی قیادت میں کھیلنا پسند کرے گا۔
وقت اشاعت : 12/05/2020 - 19:24:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :