فواد عالم سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کیلئے ایلیٹ کنٹریکٹ کی نئی کیٹگری متعارف کرانیکا فیصلہ

ایلیٹ کنٹریکٹ کے لیے زیر غور 10 کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ ،موسی خان،فہیم اشرف،روحیل نذیر، نعمان علی اور عمران بٹ شامل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 مئی 2020 18:11

فواد عالم سمیت ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کیلئے ایلیٹ کنٹریکٹ کی نئی کیٹگری متعارف کرانیکا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15مئی 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کی حوصلہ افزائی کے لئے ایلیٹ کنٹریکٹ کی نئی کٹیگری متعارف کرانے کا فیصلہ ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی192کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیئے جائیں گے ان میں سے دس بہترین کھلاڑیوں کو ایلیٹ کنٹریکٹ دیا جائے گا۔پی سی بی نے بدھ کو18کھلاڑیوں کو ایک سال کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ دیئے ہیں جب کہ تین کھلاڑیوں حیدر علی،محمد حسنین اور حارث روف کو ایمرجنگ کنٹریکٹ دیئے گئے۔

یہ تین کھلاڑی وہ ہیں جو پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اشارہ دیا تھا کہ مزید کھلاڑیوں کے لئے ایلیٹ کنٹریکٹ کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 192 کھلاڑیوں میں سے 182 کھلاڑیوں کو معمول کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دیئے جائیں گے جبکہ جن دس کھلاڑیوں کو پہلی بار ایلیٹ کنٹریکٹ دیئے جارہے ہیں ان میں فواد عالم،خوش دل شاہ ،موسی خان،فہیم اشرف،روحیل نذیر، قائد اعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم سپنر نعمان علی اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے اوپنر عمران بٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان دس کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے ان کرکٹرز کی قائد اعظم ٹرافی اور دیگر ڈومیسٹک میچوں میں زیادہ ہوگی جبکہ ان کا ریٹنرشپ بھی دیگر سے زیادہ ہوگا۔
وقت اشاعت : 15/05/2020 - 18:11:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :