سپورٹس بورڈ پنجاب نے آئندہ ہفتے سپورٹس پالیسی پر ماہرین کا سیمینار طلب کرلیا

ہفتہ 16 مئی 2020 21:42

سپورٹس بورڈ پنجاب نے آئندہ ہفتے سپورٹس پالیسی پر ماہرین کا سیمینار طلب کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2020ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کو سپورٹس پالیسی بنانے کا بالآخر خیال آ ہی گیا اور اس سلسلے میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے آئندہ ہفتے سپورٹس پالیسی پر سپورٹس ماہرین کا سیمینار طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جس میں سپورٹس سے متعلقہ افسران اور مختلف کھیلوں کے ماہرین شرکت کریں گے اور پالیسی ترتیب دینے کے سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ سپورٹس پالیسی کے قیام گزشتہ 8 ماہ سے کام جاری ہے تاہم کام میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صوبائی وزیر کھیل نے سپورٹس پالیسی کا مسودہ حتمی منظوری کے لئے پنجاب رواں سیشن میں پیش کرنا تھا۔
وقت اشاعت : 16/05/2020 - 21:42:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :