پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے اسلام آباد پاکستان سپورٹس کمپلیکس کو سپورٹس سٹی بنانے کی اپیل کردی

اتوار 17 مئی 2020 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2020ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس کو سپورٹس سٹی بنایا جائے۔ انہوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک سے کافی تعداد لوگ پاکستان آکر رقوم خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں، سپورٹس سٹی میں ہر قسم کے کھیلوں کے میدان ہوں جس میں بچوں مقابلے منعقد ہوں جس سے سپورٹس سٹی خود اپنے اخراجات پورے کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری رقوم بھی پیدا کرسکتا ہے اور حکومت سے کوئی فنڈز لینے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشن میں نوجوان کو کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے اور اس منصوبے سے حکومت پر بھی بوجھ نہیں پڑھے گا اور نوجوانوں کو بھی کھیلنے سہولیات بھی مل جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اعجاز الرحمن نے کہاکہ اگر حکومت ہمیں سپورٹس سٹی بنانے کی ذمہ داری دیتی ہے تومیرے پاس بیرون ممالک فنڈز جمع کرنے کے ذریعے موجود ہیں اور اس منصوبے پر کام کیا جا سکتا ہے، کورونا وائرس اور کھیلوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو انفرادی کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کو حصہ لینے کی اجازت دے دینی چاہئے اور کھلاڑیوں کو ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلوں کا خیال ضرور رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹین پن بائولنگ کلب کھلے ہوئے ہیں جس میں آٹھ فٹ دوری کے فاصلے سے کھلاڑی ماسک اور دستانوں کے استعمال سے کھیل رہے ہیں اور حکومت ہمیں بھی بائولنگ کلب کھولنے کی اجازت دے۔
وقت اشاعت : 17/05/2020 - 17:00:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :