پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کا سابق انٹرنیشنل ہاکی امپائر دلاور حسین بھٹی سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی غم کا اظہار

منگل 19 مئی 2020 18:29

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کا سابق انٹرنیشنل ہاکی امپائر دلاور حسین بھٹی سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی غم کا اظہار
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف محمد آصف باجوہ نے سابق انٹرنیشنل ہاکی امپائر دلاور حسین بھٹی سے ان کی والدہ کی وفات پر دلی غم و رنج کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے غم زدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
وقت اشاعت : 19/05/2020 - 18:29:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :