آئی سی سی نے کرکٹ کی واپسی کی گائیڈ لائنز جاری کردیں

تفصیلی دستاویز گورننگ باڈی کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے تخلیق کی ہے :ترجمان

ہفتہ 23 مئی 2020 21:17

آئی سی سی نے کرکٹ کی واپسی کی گائیڈ لائنز جاری کردیں
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) آئی سی سی نے کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا شدہ حالات کے پیش نظر ’’ آئی سی سی بیک ٹو کرکٹ گائیڈلائنز‘‘کے عنوان سے تفصیلی دستاویز کا اجرائ کردیا ہے جو گورننگ باڈی کی میڈیکل ایڈوائزری نے تخلیق کی ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کانفرنس نے کرکٹ کی سرگرمیوں کے نئے سرے سے محفوظ آغاز کیلئے گائیڈلائنز کا اجرائ کردیا ہے جن پر وہ تمام رکن ممالک سختی سے عمل کریں گے جو کورونا وائرس کی عالمی وبائ سے دوچار ہیں۔

آئی سی سی کی کرکٹ کیلئے واپسی کی گائیڈ لائنز کے عنوان سے شائع کردہ اس تفصیلی دستاویزکو آئی سی سی بورڈ کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی نے تخلیق کیا ہے جس میں کھیل کی نئے سرے سے محفوظ بحالی کیلئے عوام کے علاوہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پیشہ ور کھلاڑیوں کیلئے کچھ مخصوص پیمانے اور احتیاطی تدابیر شامل کی گئی ہیں کہ وہ عالمی وبائ کے دوران مکمل حفاظت کے ساتھ کھیل کی سرگرمیاں کس طرح جاری رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ اس دستاویز میں یہ نشاندہی نہیں کی گئی کہ کرکٹ کا باقاعدہ آغاز کب تک ممکن ہو سکے گا تاہم وہ طریقہ کار ضرور بیان کیا گیا ہے جس کے تحت رکن ممالک کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود کرکٹ کا آغاز کر سکتے ہیں۔دستاویز کے مطابق کسی بھی سیریز کے دوران چیف میڈیکل آفیسر یا بائیو سیفٹی آفیشل کا تقرر کیا جائے جو حکومت کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری اٹھائے گا جبکہ کسی میچ سے قبل ضرورت کے تحت آئسولیشن ٹریننگ کیمپ،ٹمپریچر چیکنگ،کورونا وائرس ٹیسٹنگ کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ سفر سے چودہ روز قبل معلوم ہو سکے کہ ٹیم وبائ سے مکمل محفوظ ہے۔ا آئی سی سی نے پریکٹس اور میچوں کے دوران ٹیسٹنگ پلان کی تجویز بھی پیش کی ہے۔
وقت اشاعت : 23/05/2020 - 21:17:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :