کرکٹ بورڈ نے شکیل شیخ کو خردبرد پر نوٹس بھجوا دیا

ہفتہ 30 مئی 2020 20:54

کرکٹ بورڈ نے شکیل شیخ کو خردبرد پر نوٹس بھجوا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن شکیل شیخ کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق مشیر چیئرمین پی سی بی اور اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدرشکیل شیخ کو خردبرد پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔پی سی بی نے شکیل شیخ سے ایک کروڑ 44 لاکھ روپے وصول کرنے کاحساب مانگ لیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے بتایا جائے انہوں نے بطور مشیر چیئرمین پی سی بی کیا کام کیا ، انکے غیر ملکی دورے کیوں ضروری تھے بھاری ٹی اے ڈی اے کی بھی وضاحت کی جائے۔ اسلام آباد میں واقع ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ پر ہونے والے بورڈ اخراجات کا بھی حساب دیا جائے۔پی سی بی دستاویزات کے مطابق ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ کا کمرشل استعمال کیا جاتا رہا، گرائونڈ فیس کے نام پر کنٹریکٹر نے کروڑوں کمائے اورگرانٹ بھی لیتا رہا۔ کنٹریکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سی ڈی اے سے معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی۔
وقت اشاعت : 30/05/2020 - 20:54:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :