پاکستان بیس بال فیڈریشن نے ایشین انڈر -18 بیس بال چمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی

ایشین انڈر -18 بیس بال چمپئن شپ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی

اتوار 31 مئی 2020 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن نے ایشین انڈر -18 بیس بال چمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔گذشتہ روز پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایاکہ ایشین انڈر -18 بیس بال چمپئن شپ رواں سال 6 سے 12 ستمبر تک تائیوان میں کھیلی جائے گی، چمپئن شپ شرکت کے لئے پاکستان بیس بال فیڈریشن نے ایشین بیس بال فیڈریشن کو ایک مراسلہ کے ذریعے مطلع کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایشین انڈر-12 بیس بال چمپئن شپ رواں سال نومبر میں کھیلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ان دونوں ایونٹس میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو اس کا ہماری رینکنگ پر بہت اثر پڑھے گا، سید فخر علی شاہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کرونا وائرس کی وباء ختم ہوتے ہی ایونٹس کی تیاری کے سلسلہ میں بیس بال کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپوں اہتمام کریں گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے ہیں اور وہ گھروں میں تربیت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں کرونا وائرس کی وباء جلد از جلد نجات دے، انہوں نے کہا کہ نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں اور اپنے آپ کو کرونا وائرس کی وباء بچانے کے لئے احتیاطی تدبیر پر عمل کریں۔
وقت اشاعت : 31/05/2020 - 14:15:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :