آئی پی ایل کے دوران ’’کالو‘‘ کہا جاتا تھا، ڈیرن سیمی کا انکشاف

صاف مطلب ہے کہ انڈین لیگ میں ہمیں رنگت کی وجہ سے نسلی مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا: سابق ویسٹ انڈین کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 7 جون 2020 13:06

آئی پی ایل کے دوران ’’کالو‘‘ کہا جاتا تھا، ڈیرن سیمی کا انکشاف
پورٹ آف سپین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جون 2020ء ) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا کہ آئی پی ایل کے دوران انہیں ’’کالو‘‘ کہا جاتا تھا۔ 36 سالہ ڈیرن سیمی نے انڈین لیگ میں رنگت کی وجہ سے مذاق کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کی جانب سے کھیلنے کے دوران انہیں اور تھیسارا پریرا کو ’’کالو‘‘ کہا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے میں سمجھتا تھا کہ اس کا مطلب ’’مضبوط گھوڑا‘‘ ہوتا ہے، مگر اب مجھے اس کے اصل معنی معلوم ہوئے، اس کا صاف مطلب ہے کہ انڈین لیگ میں ہمیں رنگت کی وجہ سے نسلی مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔
سیمی کی انسٹاگرام سٹوری
سیمی کی انسٹاگرام سٹوری
 
سیمی کی انسٹاگرام سٹوری
سیمی کی انسٹاگرام سٹوری
خیال رہے کہ اس سے قبل ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور دیگر کرکٹ بورڈز سے امریکہ میں ساہ فام شخص کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے بعد امریکہ میں نسلی تعصب کی بنیاد پر جاری مظالم اور تشدد کے خلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ڈیرن سیمی کرکٹ برادری سے نسلی امتیارکے خلاف متحد ہونے کی درخواست کر چکے ہیں۔                                        
وقت اشاعت : 07/06/2020 - 13:06:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :