دو روزہ آن لائن سیف سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ سیمینار اختتام ہوگیا

اتوار 5 جولائی 2020 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام دو روزہ آن لائن سیف سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ سیمینار گذشتہ روز اختتام پذیر گیا ہے۔ سیمینار میں نو ممالک کے تین سو سے زائد شرکائ حصہ لے رہے تھے ان ممالک میں پاکستان سمیت نیپال، بھوٹان، مالدیپ، سری لنکا، بنگلہ دیش، ایران، افغانستان اور بھارت شامل تھے سنگاپور سے سینئر لیکچرار مسٹر ویرامانی چدمبرم اور ایریا ڈویلپمنٹ سنٹر ،جکارتہ انڈونیشیا کے ڈائریکٹر مسٹر رِیا لمِنٹاروسو نے سیمینار کے شرکائ کو لیکچرز دیئے۔

سیمینار کے اختتام پر افغانستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جنرل سیکرٹری، محترمہ روینہ امیری نے لیکچرارز اور منتظمین کا سیمینار منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اختتامی کلمات میں میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، چیئرمین ساف / صدر اے ایف پی اور نائب صدر ایشین ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے سیمینار کے مقررین اور شرکائ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سیمینار سے خطے میں اتھلیٹکس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیمینار اور کوچنگ کورسز کا انعقاد بہت ضروری ہے جس سے کھلاڑیوں اور کوچز کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے صدر ورلڈ اتھلیٹکس فیڈریشن لارڈ سبسٹائن کا بھی خصوصی طور پر سیمینار میں آن لائن شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 05/07/2020 - 19:40:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :