پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری

منگل 7 جولائی 2020 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان کو دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔ سیریز کا ابتدائی ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ طویل طرز کی کرکٹ کے اگلے دونوں میچز ایجز باؤل ساؤتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 سے 17 اگست جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک کھیلا جا?ے گا۔ دونوں ٹیمیں سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لیے ایک بار پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی۔ جہاں 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم 29 جون سے وورسٹر شائر میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

جہاں قومی سکواڈ میں شامل کرکٹرز 14 روزہ قرنطینہ میں وقت گزار رہے ہیں، اس دوران قومی کھلاڑی ٹریننگ اور پریکٹس کے علاوہ انٹرا سکواڈ میچز بھی کھیل رہے ہیں۔

قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی جہاں سے یکم اگست کو ٹیم مانچسٹر پہنچے گی۔ قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے شیڈول کے مطابق 6 سے 12 جولائی تک پریکٹس، انٹرا سکواڈ میچز کھیلے گی۔ 13 جولائی کو ڈربی شائر روانگی ہو گی اور 15 سے 30 جولائی تک پریکٹس، انٹرا سکواڈ میچز اور آرام، دی کاؤنٹی گراؤنڈ میں ہوگا۔ اس کے بعد یکم اگست کو مانچسٹر روانگی ہوگی، 5 سے 9 اگست تک پہلا ٹیسٹ میچ اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

10 اگست کو ٹیم ساؤتھمپٹن روانہ ہوگی اور 13 سے 17 اگست تک دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جا?ے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 21 سے 25 اگست تک تیسرا ٹیسٹ میچ ایجز باؤل، ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ 26 اگست کو قومی ٹیم کی مانچسٹر روانگی ہوگی، جہاں پر تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ 28 اگست کو پہلا ٹی ٹونٹی میچ اور 30 اگست کو دوسرا جبکہ یکم ستمبر کو تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بمقام اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جبکہ 2 ستمبر کو قومی ٹیم کی لاہور کے ل?ے واپسی ہو گی۔
وقت اشاعت : 07/07/2020 - 00:03:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :