آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ (آج) شرو ع ہوگی

اتوار 12 جولائی 2020 15:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2020ء) ایشین چیس فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ایشین سینئر چیس چیمپئن شپ (آج) پیر سے شرو ع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ایونٹ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کے مقابلے 21 جولائی تک جاری رہیں گے۔ امین ملک نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث چیمپئن شپ کا انعقاد آن لائن کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 12/07/2020 - 15:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :