مارشل آرٹس کی ٹریننگ کو سکولوں میں لازمی قرار دیا جائے،ساویل فیاض

پاکستان میں سپورٹس کلچر کو پروان چڑھا یا جائے ، گولڈ میڈلسٹ کراٹے کھلاڑی سائوتھ ایشین گیمز

منگل 14 جولائی 2020 19:13

مارشل آرٹس کی ٹریننگ کو سکولوں میں لازمی قرار دیا جائے،ساویل فیاض
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) سائوتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اور پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی سپورٹس سائنسز کی تعلیم حاصل کرنے والے کراٹے کھلاڑی ساویل فیاض ساویل فیاض نے کہا ہے کہ مارشل آرٹس سیلف ڈیفنس، ذہنی مضبوطی،فزیکل فٹنس بہتر بنانے اورقوت مدافعت بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے لہٰذا مارشل آرٹس کی ٹریننگ کو نصاب کا حصہ بنا کر سکول کی سطح پر لازمی قرار دیا جائے۔

گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیو فرینڈز مارشل آرٹس کراٹے سنٹر باغبانپورہ کے کوچ ساویل فیاض نے کہا کہ مارشل آرٹس ذ ہنی وجسمانی مضبوطی اور قوت مدافعت بڑھانے کا ایک بہترین نسخہ ہے اگر حکومت اور والدین بچوں کو معاشرے کا بہترین شہری بنانا چاہتے ہیں توپھر بچوں کو مارشل آرٹس کی تربیت لازمی دلوائیں۔

(جاری ہے)

نیشنل کک باکسنگ چمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی ساویل فیاض نے کہا کہ گراس روٹ لیول سے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے عمل سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔

ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان کراٹے کھلاڑی ساویل فیاض نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کلچر کو پروان چڑھاکر نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں فرسٹریشن سے بچا کر ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط بناکر معاشرے کا مفید شہری بنانا حکمرانوں سمیت ہماری زندگی کا اہم ترین مشن ہونا چاہئے کیونکہ جب کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہو جائیں گے، سپورٹس کلچر پروان چڑھاکر جہاںنوجوان نسل کو کلاشنکوف کلچر،منشیات کی لعنت ،خطرہ ناک ویڈیو گیمز کی لت سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچایا جا سکتا ہے وہاں کھیلوں کے ذریعے پاکستان کی نوجوان نسل میں ملک سے محبت اور حب الوطنی کے جذبے کو بھی فروغ دیا جا سکتاہے۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 19:13:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :