آل پاکستان آن لائن اسکواش کوچنگ کورس کا آغاز (کل) سے ہوگا

منگل 14 جولائی 2020 19:13

آل پاکستان آن لائن اسکواش کوچنگ کورس کا آغاز (کل) سے ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اسپورٹس فار لائف کے اشتراک سے "آل پاکستان آن لائن اسکواش کوچنگ کورس "کا آغاز کل مورخہ 15جولائی 2020؁ء سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

کوچنگ کورس کا افتتاح کمشنر کراچی افتخار شالوانی کرینگے اس موقع پر پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی ،پاکستان ٹینس فیدریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی محمد ارشد اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے ۔کوچنگ کورس میں ملک بھر سے اسکواش پلیئر آن لائن حصہ لیں گے کورس 25جولائی تک جاری رہیگا ۔
وقت اشاعت : 14/07/2020 - 19:13:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :