انگلینڈ کا آئرلینڈ کے خلاف ون دے سیریز کے لئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان

ڈیوڈ ویلے اور ریس ٹوپلے کی انگلینڈ سکواڈ میں واپسی

منگل 28 جولائی 2020 12:35

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2020ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ ریس ٹوپلے کی چار سال بعد ون ڈے سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، بائیں ہاتھ کے سیمرز ڈیوڈ ویلے کو بھی14 رکنی سکواڈ میں نامزد کیا گیا ہے ۔ ڈیوڈ ویلے نے آخری مرتبہ مئی 2019ء میں جبکہ ریس ٹوپلے نے فروری 2016ء میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی ۔

انگلینڈ ٹیم کے سلیکٹر جیمز ٹیلر نے کہا کہ بین سٹوکس، جو روٹ، جوس بٹلر، کرس ووکس اور جوفرا آرچر کو آرام کی غرض سے آئرش ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ آئرلینڈ کے خلاف انگلینڈ ٹیم کی قیادت آئن مورگن کرینگے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ ٹیم کے سلیکٹر نے رچرڈ گلیسن، لیوس گریگوری اور لیام لیونگ سٹون کو منتخب ٹیم میں نامزد کیا ہے۔

آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے منتخب شدہ انگلینڈ ٹیم آئن مورگن کپتان، معین علی، جونی بیئرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، ٹام کرن، لیام ڈاسن، جو ڈینلے، ثاقب محمود، عادل راشد، جیسن رائے، ریس ٹوپلے، جیمز ونس اور ڈیوڈ ویلے شامل ہیں۔ واضح رہے کہ تینوں میچوں کی سیریز نئی شروع ہونے والی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی ، جس میں تینوں میچز سائوتھمپٹن میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 12:35:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :