کورونا وائرس کے اثرات، چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹینس ایونٹس منسوخ

اے ٹی پی کے منسوخ ہونے والے 6 ایونٹس میں شنگھائی ماسٹرز اور چائنا اوپن بھی شامل

منگل 28 جولائی 2020 21:21

کورونا وائرس کے اثرات، چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹینس ایونٹس منسوخ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2020ء) کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس ایونٹس منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

منسوخی کے بعد اس سال چین میں کوئی ٹینس ایونٹ نہیں ہو گا، چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹر نیشنل ایونٹس پر پابندی ہے، چین میں صرف بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022ئ کے ٹرائل ایونٹس کی اجازت ہے ادھر ڈبلیو ٹی اے کے چیف ایگزیکٹو سٹیو سمن کے مطابق افسوس ہے کہ ڈبلیو ٹی اے کے اہم ایونٹس چین میں نہیں ہوں گے، ڈبلیو ٹی اے فائنلز سمیت 7 ایونٹس چین میں ہونے تھے۔

اے ٹی پی کے منسوخ ہونے والے 6 ایونٹس میں شنگھائی ماسٹرز اور چائنا اوپن بھی شامل ہیں، اے ٹی پی کے چیئرمین ا?ندرے گودنزی کے مطابق چینی حکومت کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں، تاہم ایونٹس کی منسوخی کا افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ متبادل پلانز بنا رہے ہیں تاکہ ٹینس کی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد جاری رہیں۔
وقت اشاعت : 28/07/2020 - 21:21:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :