مجیب الرحمن بھٹی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ناملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے

بدھ 29 جولائی 2020 12:03

مجیب الرحمن بھٹی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ناملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2020ء) مجیب الرحمن بھٹی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن (فیصل آباد) کی ناملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہو گئے جبکہ چوہدری خلیل احمد اولک سیکرٹری ہوں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ناملائزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں مجیب الرحمن بھٹی، فرخ نواز گل اور محمد آصف محمود نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجیب الرحمن بھٹی کو متفقہ طور پر کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے اور چوہدری خلیل احمد اولک کو کمیٹی کا سیکرٹری بھی مقرر کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 29/07/2020 - 12:03:21