mناگاساکی پر ایٹمی حملے کے 75 برس مکمل ،تقریب کا انعقاد

م* دو منٹ پر خاموشی اختیار کر کے مرنے والوں اور متاثرہ افراد کو خراج عقیدت پیش

اتوار 9 اگست 2020 18:51

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) جاپانی شہر ناگاساکی میں امریکی ایٹمی حملے کو 75 برس مکمل ہو گئے ہیں۔ چھ اگست کو ہیروشیما پر ایٹمی حملے کے تین دن بعد امریکا نے ناگاساکی پر بھی ایٹم بم گرایا تھا۔

(جاری ہے)

1945ئ میں دو جاپانی شہروں پر امریکی ایٹمی حملے ابھی تک کسی بھی جنگ میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا واحد واقعہ ہیں۔ ناگاساکی میں اس حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے شرکائ نے اس حملے کے وقت یعنی دن 11 بجکر دو منٹ پر خاموشی اختیار کر کے مرنے والوں اور متاثرہ افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وقت اشاعت : 09/08/2020 - 18:51:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :