سپورٹس ڈیسک

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے کپتان نے جیت کا موقع کھو دیا،وسیم اکرم

اتوار 9 اگست 2020 22:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے کپتان نے جیت کا موقع کھو دیا. اپنے ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کپتان اظہر علی پر شدید تنقید کی ہے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک اچھے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے کپتان نے جیت کا موقع کھو دیا۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ بولر نے اظہر علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کپتان کو کئی مواقع ملے لیکن انہوں نے فائدہ ہی نہیں اٹھایا، ہم کاؤنٹی بولرز نہیں ہیں جو آئیں اور سارا دن لائن اینڈ لینتھ پر بولنگ کریں۔واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی اور میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا۔مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔انگلینڈ کو پاکستان کیخلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
وقت اشاعت : 09/08/2020 - 22:05:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :