نیوزی لینڈ نے دسمبر اور جنوری میں پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کی تصدیق کردی

پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش ، ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کھیلنے کیلیے آرہی ہیں، ٹیموں کی آئیسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ

منگل 11 اگست 2020 20:35

نیوزی لینڈ نے دسمبر اور جنوری میں پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کی تصدیق کردی
آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2020ء) نیوزی لینڈ نے دسمبر اور جنوری میں پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کی تصدیق کردی ہے۔کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کھیلنے کیلیے آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرتے ہوئے 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے کورونا فری ملک ہونے کا دعوی کیا لیکن دیگر ملکوں میں صورتحال غیر یقینی ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 11/08/2020 - 20:35:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :