آل راؤنڈر شاداب خان پر اعتماد کی ضرورت ہے، عاقب جاوید

بدھ 12 اگست 2020 15:11

آل راؤنڈر شاداب خان پر اعتماد کی ضرورت ہے، عاقب جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے بازعاقب جاوید نے قومی ٹیم مینجمنٹ کو آل راؤنڈر شاداب خان کو اعتماد دینے کا مشورہ دیا ہے۔کرکٹ پاکستان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو انگلینڈ کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میں موقع دیا گیا ہے اب ان پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں فہیم اشرف کو ٹیسٹ کرکٹ کے لئے تیار نہیں سمجھتا، کیوں کہ وہ سات بلے بازوں میں یا ٹاپ فور بائولرز میں شامل ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے بائولرز پاکستان کوچنگ سٹاف اور اظہر علی خود اپنی کمزوری کو جانتے ہیں۔ انگلینڈ کے باؤلرز اظہر علی کو وکٹ پر مکمل بائولنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وکٹ سے پہلے اس کی ٹانگ کو بال لگ جائے، پاکستان کوچنگ عملے کو ٹیسٹ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ میں اظہر علی کے اس پہلو پر کام کرنا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

اظہر علی اپنے کھیل میں بھی کچھ تبدیلیاں لا سکتا ہے۔ وہ کریز سے باہر کھڑا ہوسکتا ہے یا اس سے زیادہ آزادانہ کھیل پیش کر سکتا ہے۔ عاقب جاوید وکٹ کیپر محمد رضوان کی بیٹنگ کی صلاحیت سے مطمئن نہیں، رضوان ایک اچھے وکٹ کیپر ہیں لیکن میں ان کی بیٹنگ سے مطمئن نہیں ہوں۔ ٹیلنٹ کو چمکنے میں دو سال سے زیادہ نہیں لگتے ہیں۔ مجھے ایک ایسا کھلاڑی دکھائیں جو سات یا آٹھ سال کے بعد بہتر ہوگیا ہو اگر کسی میں ٹیلنٹ ہے تو وہ دو سال میں دیکھا جا سکتا ہے۔

لہذا پاکستان کو اپنی توجہ دوسرے وکٹ کیپرز پر مرکوز کرنے اور مزید آپشنز تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ تجربہ کار فاسٹ بائولر سہیل خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ.میں نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل کرنا چاہیے، سائوتھمپٹن میں پاکستان کو سہیل خان کی ضرورت ہوگی۔ وہ نسیم شاہ کی جگہ لے سکتے ہیں۔ سہیل خان گیند کو ریورس سوئنگ کر سکتا ہے جیسا کہ جیمز اینڈرسن کرتے ہیں۔

جب بائولر کا کوئی بال نہیں چلتا تو صرف ریورس سوئنگ کام آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل کو اولڈ ٹریفورڈ پچ پر کھیلنا چاہئے تھا۔ شاہین شاہ آفریدی اتنے سمجھدار نہیں ہیں کہ گیند سوئنگ کریں۔ کوئی ایسا شخص ہونا ضروری ہے جو جانتا ہو کہ بال کو ریورس سوئنگ نکالنے کے لئے کیسے استعمال کیا جاتا ہے ۔ نسیم شاہ بہت ینگ ہے۔ دوسری طرف عباس بالکل بھی ریورس سوئنگ پر انحصار نہیں کرتے ہیں۔ لہذا ٹیم منیجمنٹ نے سہیل خان کو نہ کھیل کر ایک بہت بڑی غلطی کی کیونکہ وہ پاکستان میں ریورس سوئنگ کا بہترین مظاہرہ کرنے والا ہے۔
وقت اشاعت : 12/08/2020 - 15:11:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :