سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کا حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے پر خیر مقدم

جمعرات 13 اگست 2020 11:16

سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کا حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے پر خیر مقدم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) سکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کرنے پر خیر مقدم کیا ہے۔ گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے جان شیر خان نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ملک میں کھیل اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے لیکن اس نقصان کو پورا کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث کھلاڑی چار ماہ تک اپنے اپنے گھروں تک محدود رہے، لیکن کھلاڑیوں نے اپنی اپنی فزیکل فٹس پر ضرور توجہ دی ہوگی لیکن کھیل کے میدان میں پریکٹس بہت ضرورت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئیں ہیں تاہم کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر ضرور عمل کرنا ہوگا۔ دس برس تک دنیا پر حکمرانی کرنے والے عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ سکواش کورٹ بنانے کی ضرورت ہے اور دیہاتی سطح پر کافی بچوں کو اس کھیل کے متعلق علم نہیں ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کھیل کو حکومتی اور سپانسر کی سر پرستی حاصل نہ ہو۔ انہوں نے سپانسر پر روز دیتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں پر توجہ دے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت ملک میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے۔
وقت اشاعت : 13/08/2020 - 11:16:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :