پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر

ہفتہ 15 اگست 2020 23:23

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر
سائوتھمٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2020ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا، مسلسل بارش کی وجہ سے تیسرے دن ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا رکھے ہیں، محمد رضوان 60 اور نسیم شاہ 1 رن بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے اور دوسرے دن کا کھیل بھی بارش سے متاثر ہوا تھا، پہلے روز 45.4 جبکہ دوسرے دن 41 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
وقت اشاعت : 15/08/2020 - 23:23:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :