وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ سے موبائل چور پکڑا گیا
چور نے شہریوں کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے بیہوش ہونیکی اداکاری کی، موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
ذیشان مہتاب پیر 14 ستمبر 2020 11:26
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 ستمبر 2020ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد کی نماز جنازہ میں شہریوں نے موبائل فون چور کو پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق 48 سالہ وقار یونس کے والد محمد یونس کی نماز جنازہ میں لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔
نماز جنازہ میں وقار یونس اور ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت چیف کوچ مصباح الحق، سابق قومی کپتان انضمام الحق، محمد یوسف، مشتاق احمد، کامران اکمل، محمد عباس، اعزاز چیمہ، محمد خلیل،اظہر زیدی، خالد محمود، پاکستان کرکٹ بورڈ کے رضا راشد، جنید ضیاء ، شاہد اسلم اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے دوران ایک نوجوان نے موبائل پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی پکڑ لیا گیا اور اس کی دھنائی شروع کردی۔ موبائل چور نے شہریوں کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے بے ہوش ہونے کی اداکاری کی اور موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
واضح رہے کہ وقار یونس کے والد طویل عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 14/09/2020 - 11:26:15
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں 28 اپریل بروز اتوار کو مزید تین میچوں کا فیصلہ ہو گا
-
49واں سالانہ واپڈاا نٹر یونٹ سرکل کبڈی ٹورنامنٹ 28اپریل سے شروع ہوگا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا