رومان رئیس ان فٹ ہو گئے،سندھ کی ٹیم کو ڈومیسٹک سیزن کے آغاز سے قبل بڑا نقصان

منگل 15 ستمبر 2020 20:01

رومان رئیس ان فٹ ہو گئے،سندھ کی ٹیم کو ڈومیسٹک سیزن کے آغاز سے قبل بڑا نقصان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) آغاز سے قبل سندھ کی ٹیم کو جھٹکا لگا ہے، اسکواڈ میں شامل رومان رئیس سیزن سے آئوٹ ہوگئے۔فاسٹ بولر رومان رئیس کمر کی انجری کے باعث رواں سیزن نہیں کھیل پائیں گے۔

(جاری ہے)

رومان رئیس ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کی فرسٹ الیون ٹیم میں شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں فٹنس ٹیسٹ کے بعد سے ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہے۔رومان رئیس نے کوچ باسط علی کو پیغام دیا کہ مجھے اپنے کیریئر سے متعلق اہم فیصلہ کرنا ہے۔
وقت اشاعت : 15/09/2020 - 20:01:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :