اولمپیا ایمچور تن سازی کے مقابلے 7 نومبر سے شروع ہو ںگے

منگل 22 ستمبر 2020 10:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) اولمپیا ایمچور تن سازی کے مقابلے 7 نومبر سے اٹلی میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ میں دنیا بھر سے تن ساز حصہ لے رہے ہیں اور یہ مقابلے دو روز تک جاری رہیں گے، اس ایونٹ میں قومی ٹیم کے تن ساز بھی شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 22/09/2020 - 10:45:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :