بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمپئین شپ کا آغاز 29 ستمبر کوہوگا

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:38

بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمپئین شپ کا آغاز 29 ستمبر کوہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) نیشنل بینک کے سینئر نائب صدر جاوید اشرف نے کہا کہ پاکستان اسنوکر کھیل کی سرزمین ہے اور پاکستانی قوم قابل رشک ریکارڈ سے لطف اندوز ہوتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل بینک کے صدرعارف عثمانی کھیلوںکے فروغ کے خواہاں ہیں یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میںبارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمپئین شپ کی ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین ، پاکستان بلئرڈ اینڈاسنوکرفیڈریشن کے صدر منور حسین شیخ ، عالمگیر شیخ ، انورفاروقی نے پریس کانفرنس سے خطاب کیاجاوید اشرف نے مزید کہا کہ ہم آئندہ بھی یہ ٹورنامنٹ منعقد کرتے رہیں گے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین نے کہا کہ نیشنل بینک اسنوکر کھیل کی ترقی کے لیئے ہمشہ اسنوکرایسوسی ایشن کو سپورٹ کرتاہے اور کرتا رہیگا ، منور حسین شیخ نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو ایونٹ میں داخل ہونے سے قبل کوویڈ - 19 ٹیسٹ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اور اس کے تمام اخراجات ایسوسی ایشن برداشت کرے گی ۔ ایسوسی ایشن کے سابق صدر عالمگیر شیخ نے اقبال قاسم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک اسنوکر کپ کا آغازانہی کے دور میں ہوا ،اس موقع پر ایونٹ مینجرانورفاروقی ،نویدکپاڈیہ، عظمت اللہ خان، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عارف بھوپالی،زاہد شہاب اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی پرنٹ میڈیا اور الیکڑونک میڈیا سے وابستہ افراد کی کثیرتعداد شریک تھی ،درین اثنااس ،6 اکتوبر کو اختتام پذر مقابلے میں تین جونیئر ٹاپ 32 کھلاڑی شامل ہو نگے،تینوں جونیئرز میں قومی انڈر 16 رنر اپ عمر خان اور قومی اندر 21 چیمپئین حارث طاہر شامل ہیں ، 100,000 لاکھ روپے کی انعامی رقم ونر اور 40,000 ہزار رنر اپ کیلئے ہیں،نیشنل بینک کے محمد آصف اپنا دفاع کریں گے۔

وقت اشاعت : 24/09/2020 - 16:38:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :