پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر سارک اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
پیر 27 جنوری 2014 15:49
شارجہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء ) شارجہ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام شارجہ میں منعقدہ سارک کرکٹ اکیڈمی ٹورنامنٹ کا فائنل اورنگیزب سلطان اکیڈمی آف پاکستان بمقابلہ بھارت کرکٹ اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا ۔جسے پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اورنگزیب سلطان اکیڈمی آف پاکستان نے جیت لیا اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے کھلاڑی محمد فراز ،فرید اور کپتان دانیال اسلم نے بہترین پارٹنر شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح کی راہ ہموار کی جبکہ پاکستان کے بلال احمد اور عبدالحامد نے ٹورنامنٹ کی شاندار بولنگ کرتے ہوئے بھارت کے تین ،تین کھلاڑیوں کا شکار کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین بالر کا ایوارڈ حاصل کیا ۔
سارک اکیڈمی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے اختتام پر تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے پرنس آصف ،اور شارجہ کرکٹ کونسل کے چیئر مین امبرین خان نے خواجہ مشکور صدیقی ،ارشد نیانی ودیگر معززین کے ہمراہ سارک کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے کپتان دانیال اسلم کو وننگ ٹرافی پیش کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرنس آصف نے کہاکہ پہلی مرتبہ سارک کرکٹ اکیڈمی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں سارک ممالک کے نوجوانوں پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ٹورنامنٹ میں پاکستان کی اکیڈمی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ناقابل شکست بھر پور اور شاندار کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے فتح پاکستان کا مقدر بنی ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پنجاب یونیورسٹی نے آل پاکستان ایچ ای سی جوڈو مین چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی
-
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کیایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے شکست دیدی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا