متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیر لیگ میں (آج) ایک میچ کھیلا جائے گا

بدھ 30 ستمبر 2020 10:46

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیراہتمام متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا۔ یہ آئی پی ایل کا 13واں میچ ہوگا جس میں کنگز الیون پنجاب اور دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کی ٹیمیں شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں پنجہ آزما ہوں گی۔

کنگز الیون پنجاب کی ٹیم لوکیش راہول کی زیر قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کی کپتانی کے فرائض روہت شرما سرانجام دیں گے۔ انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے تین مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں جن میں دفائی چیمپئن ممبئی انڈینز، چنائی سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔

ممبئی انڈینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم سب سے زیادہ چار مرتبہ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن 2008ء میں کھیلا گیا تھا جو راجستھان رائلز نے جیتا تھا۔ لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/09/2020 - 10:46:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :