پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چیمپئن شپ آئندہ برس مارچ میں بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی

بدھ 30 ستمبر 2020 11:35

پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چیمپئن شپ آئندہ برس مارچ میں بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) ساؤتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی ساؤتھ ایشین تھرو بال چیمپئن شپ آئندہ برس 26 سے 30مارچ تک میں بنگلہ دیش میںکھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں جو کہ ساؤتھ ایشین تھروبال فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں ہیں۔چیمپئن شپ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا، بھوٹان، بھارت، نیپال ، مالدیپ اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 30/09/2020 - 11:35:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :