لاہور واقعہ ،حکومت سے واقعے کے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل

پیر 19 اکتوبر 2020 23:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے گزشتہ روز لاہور کے حفیظ سینٹر میں لگنے والی اٰگ پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کے متاثرین کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر نے لاہور کے حفیظ سینٹر واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور کے حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ اس واقعہ میں بہت سارے لوگوں نے اپنا بہت کچھ کھویا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام متاثرہ افراد کو صحتیابی عطا کرے اور صبر کرنے کی توفیق عطا کرے۔شعیب اختر نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ حکومت ان تمام لوگوں کی مدد کرے جن کا اس واقعے میں کاروبار تباہ ہوگیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/10/2020 - 23:26:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :