انٹرنیشنل پرو مکس مارشل آرٹس ٹائٹل چیمپئن محمد اشفاق کول فنڈز نہ ہونے کے باعث بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے محروم

منگل 20 اکتوبر 2020 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) انٹرنیشنل مکس مارشل آرٹس کا ٹائٹل جیتنے والے کھلاڑی محمد اشفاق کول فنڈز نہ ہونے کے باعث بین الاقوامی ایونٹ میں شرکت سے محروم۔ 2018 میں آزربائیجان میں ہونے والے بین الاقوامی ایونٹ میں محمد اشفاق نے رشئین پلیئر کو ڈیڑھ منٹ میں ناک آئوٹ کردیا تھا۔ انٹرنیشنل 8 ایونٹ میں 2 گولڈ اور 3سلور اور 2 کانسی کے میڈل حاصل کرچکے ہیں۔

یورپی پروفیشنل کک باکسنگ میں سیکنڈ پوزیشن سلور میڈل حاصل کیا۔ ورلڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ میں چیف جیوری ممبر، بیسٹ ریفری، ججز کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔ موجودہ حکومت کے اسپورٹس کے فروغ کیلئے اقدامات کارگرثابت نہ ہوسکے۔ محمد اشفاق کول برازیل، پولینڈ اور یوکرین میں ہونے والے پرو ایم ایم اے کے مقابلوں میں فنڈز نہ ہونے کے باعث شرکت نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی وزارتِ کھیل اور پاکستان اسپورٹس بورڈ اپنا کردار ادا کرنے سے گریزاں ہے جبکہ محمد اشفاق جیسے بے شمار باصلاحیت کھلاڑی دیگر کھیلوں میں بھی بین الاقوامی سطح پر فنڈز نہ ہونے کے باعث شرکت سے محروم ہیں۔ جبکہ کھیلوں کی سرپرستی کرنے والے ملٹی نیشنل ادارے بھی کھلاڑیوں کی سرپرستی میں موجودہ حالات میں اپنا کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 20/10/2020 - 16:31:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :